یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ کی صیہونی فوجی کے خلاف کامیاب حملے پر حزب اللہ کو مبارک باد
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اسرائیلی فوجی اڈے پر حملے میں حزب اللہ کے کامیاب آپریشن پر مبارک باد پیش کی ہے۔
شیئرینگ :
یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ نے صیہونی گولانی بریگیڈ کے فوجی اڈے پر کامیاب ڈرون حملے پر حزب اللہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اسرائیلی فوجی اڈے پر حملے میں حزب اللہ کے کامیاب آپریشن پر مبارک باد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم لبنان کے مجاہدین کی جانب سے صہیونی فوج کے خلاف کامیاب آپریشن کو سراہتے ہیں۔ حزب اللہ کے مجاہدین نے دشمن کو تاریخی سبق دیا ہے۔
دراین اثناء انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے ایک الگ بیان میں صیہونی حکومت کے فوجی اڈے پر حزب اللہ کے ڈرون کے کامیاب حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن کے ذریعے حزب اللہ نے اپنی طاقت اور دفاعی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔
یمنی تنظیم نے ایک بار پھر فلسطین اور لبنان کی مقاومت کے ساتھ یکجہتی کا عزم ظاہر کیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت پر کامیاب حملوں کے ذریعے ہی جارحیت اور محاصرے کا خاتمہ ممکن ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...