قابض اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ کے حملے میں 4 اہلکار اور 70 زخمی ہوگئے
تقریب خبررساں ایجنسی نے رشیا الیوم ویب سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آج (پیر) کو صیہونی حکومت کی فوج نے اتوار کو حزب اللہ کے جنوب میں واقع بنیامینا کے علاقے میں "گولانی" بریگیڈ کے ہیڈکوارٹر پر کیے گئے حملے میں ہلاک ہونے والے چار فوجیوں کے نام جاری کیے ہیں۔
شیئرینگ :
قابض اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ کے گولان کے ملٹری بیس پر نیچے پرواز کرنے والے ڈرونز حملہ کیا جس میں 4 اہلکار اور 70 زخمی ہوگئے۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے رشیا الیوم ویب سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آج (پیر) کو صیہونی حکومت کی فوج نے اتوار کو حزب اللہ کے جنوب میں واقع بنیامینا کے علاقے میں "گولانی" بریگیڈ کے ہیڈکوارٹر پر کیے گئے حملے میں ہلاک ہونے والے چار فوجیوں کے نام جاری کیے ہیں۔
قابض فوجی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں مارے گئے اہلکاروں کی شناخت ایلون امیتے، عمری تماری، یوسف ہیب، اور یوح اگمون کے ناموں سے ظاہر کی گئی ہے۔
ہلاک ہونے والے چاروں اہلکار اسرائیلی فوج میں سارجنٹ تھے اورچاروں کی عمریں انیس انیس سال تھی۔ یہ فوجی اڈہ ملٹری ٹریننگ سینٹر بھی تھا۔
اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ اس ڈرون حملے میں آٹھ دیگر فوجی شدید زخمی ہوئے۔ اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ حیفہ کے جنوب میں ایک فوجی اڈے پر حزب اللہ کے ڈرونز کے حملے میں چار فوجی ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
حزب اللہ نے بھی اعلان کیا کہ یہ آپریشن ایک پیچیدہ اور مشترکہ آپریشن تھا جس کے دوران صیہونی حکومت کے فضائی دفاعی نظام کی توجہ غلط اہداف کی طرف مبذول کرکے نہاریا اور عکا میں اہداف پر درجنوں میزائل داغے گئے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...