حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم آج دوپہر خطاب کریں گے
شہید حسن نصراللہ کے معاون شیخ نعیم قاسم اپنے خطاب میں لبنان کے اندرونی حالات، حزب اللہ کی ساختار اور صہیونی حکومت کے جاری جنگ کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔
شیئرینگ :
حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم مشرق وسطی کی صورتحال پر آج خطاب کریں گے۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم آج دوپہر خطاب کریں گے۔
شہید حسن نصراللہ کے معاون شیخ نعیم قاسم اپنے خطاب میں لبنان کے اندرونی حالات، حزب اللہ کی ساختار اور صہیونی حکومت کے جاری جنگ کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔
صہیونی حکومت نے شہید حسن نصراللہ کو نشانہ بنانے کے بعد حزب اللہ کی کمر توڑنے کا دعوی کیا تھا تاہم لبنانی تنظیم پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگئی ہے۔ اتوار کی شام حزب اللہ ہدہد ڈرون طیارے کے ذریعے جاسوسی کے بعد حیفا کے علاقے میں صہیونی فوج کے خصوصی یونٹ کے تربیتی مرکز پر حملہ کیا تھا۔
صہیونی فوج نے حزب اللہ کے حملے میں کئی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہونے کا اعتراف کیا تھا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کو سیاسی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور جب تک ایجنسی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے تہران ...