بنجمن نیتن یاہو کی پالیسیوں کی مخالفت میں 15 صہیونی ڈاکٹروں نے ہڑتال کردی
فلسطین پوسٹ نیوز سائٹ نے صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان صیہونی ڈاکٹروں نے اعلان کیا ہے کہ جب تک حماس کے ساتھ غزہ پٹی سے صیہونی قیدیوں کی واپسی کا معاہدہ نہیں ہوجاتا وہ اپنی ہڑتال جاری رکھیں گے۔
شیئرینگ :
غزہ پٹی میں صہیونی قیدیوں کے حوالے سے صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی پالیسیوں کی مخالفت میں 15 صہیونی ڈاکٹروں نے ہڑتال کردی۔
فلسطین پوسٹ نیوز سائٹ نے صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان صیہونی ڈاکٹروں نے اعلان کیا ہے کہ جب تک حماس کے ساتھ غزہ پٹی سے صیہونی قیدیوں کی واپسی کا معاہدہ نہیں ہوجاتا وہ اپنی ہڑتال جاری رکھیں گے۔
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 30 دیگر ڈاکٹروں نے بھی اپنے ساتھیوں کی ہڑتال میں شامل ہونے کے لیے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
گذشتہ مہینوں کے دوران صیہونی آبادکاروں نے کئی بار مظاہرے کیے ہیں جن میں غزہ کے خلاف جنگ بند کرنے اور غزہ میں صہیونی قیدیوں کی واپسی کے لیے حماس تحریک کے ساتھ معاہدے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...