تاریخ شائع کریں2025 4 January گھنٹہ 12:56
خبر کا کوڈ : 663058

مزاحمت ظلم کے خلاف ایک مضبوط نظرئے اور آئیڈیالوجی کا نام ہے

عراق کی مزاحمتی تنظیم کتائب حزب اللہ نے جنرل قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی برسی کے موقع پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا
مزاحمت ظلم کے خلاف ایک مضبوط نظرئے اور آئیڈیالوجی کا نام ہے
عراق کی مزاحمتی تنظیم کتائب حزب اللہ نے جنرل قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی برسی کے موقع پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق، اس بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید کمانڈروں نے دیگر ممالک کے وسائل پر قبضہ جمانے والے عالمی استکبار امریکہ اور اس کے جارح اتحادیوں کے خلاف ایک مضبوط جہادی طریقہ اپنا کر خطے کی مظلوم اقوام اور ممالک کو آزادی اور استقلال کا راستہ دکھایا۔

کتائب حزب اللہ نے کہا کہ امریکہ کی تزویراتی شکست نے اسے عراق اور خطے میں اپنے مذموم منصوبوں پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ 

 بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مزاحمتی کمانڈروں اور مجاہدوں کے خلاف امریکی شیطنت کا سلسلہ جاری ہے تاہم مزاحمت کوئی جسم نہیں جسے مارا جا سکے یا کوئی آواز نہیں جسے دبایا جا سکے، بلکہ مزاحمت ظلم کے خلاف ایک مضبوط نظرئے اور آئیڈیالوجی کا نام ہے۔

 کتائب حزب اللہ نے ملک کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مزاحمتی شہداء کی توہین کے مرتکب عناصر کے خلاف فی الفور کاروائی کرے۔
https://taghribnews.com/vdchmxn-623n-vd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ