تاریخ شائع کریں2025 4 January گھنٹہ 13:06
خبر کا کوڈ : 663062

شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ بچہ بچہ تمنائے شہادت رکھتا ہے

ہمارا دشمن بہت کمروز ہے اور مغرب اتنا خوفزدہ ہوچکا ہے کہ اپنے ہی ڈیجیٹل میڈیا پر مقاومت کے شہداء کی تصاویر تک برداشت نہیں کرتا
شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ بچہ بچہ تمنائے شہادت رکھتا ہے
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے وفد کے ہمراہ ایرانی قونصیلیٹ میں منعقدہ حمایت مظلومین جہاں و مقاومت کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔ قونصل جنرل جناب حسن نوریان نے سیکرٹری جنرل کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر صدر ملی یکجہتی کونسل جناب صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر بھی بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔

ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دشمن بہت کمروز ہے اور مغرب اتنا خوفزدہ ہوچکا ہے کہ اپنے ہی ڈیجیٹل میڈیا پر مقاومت کے شہداء کی تصاویر تک برداشت نہیں کرتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان عظیم شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ ہر بچہ تمنائے شہادت میں گرفتار ہے۔
https://taghribnews.com/vdcce1qei2bqex8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ