تاریخ شائع کریں2025 4 January گھنٹہ 12:44
خبر کا کوڈ : 663049

عراق کی خودمختاری کے خلاف سرگرم گروہوں سے مقابلہ دینی فریضہ ہے

فلسطین کا مسئلہ عراقیوں کے ضمیر کی آواز ہے اور ہم فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت سے دستبردار نہیں ہوں گے
عراق کی خودمختاری کے خلاف سرگرم گروہوں سے مقابلہ دینی فریضہ ہے
عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ نے آیت اللہ سید محمد باقر حکیم کی شہادت کی برسی سے خطاب کے دوران خطے خاص طور پر فلسطین اور شام کے حالات پر گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق، عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ سید عمار حکیم نے شہید آیت اللہ سید محمد باقر حکیم کی برسی کے اجتماع سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید محراب آیت اللہ سید محمد باقر حکیم، عراق کی خودمختاری کے خلاف سرگرم انتہا پسند تکفیری گروہوں اور مطلق العنان قوتوں کا مقابلہ کرنے کو دینی فریضہ سمجھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعمیری اور مثبت تعلقات سے خطے کے استحکام میں اضافہ ہوگا۔

 عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری شامی عوام کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف دوبارہ اٹھنے میں مدد کرے۔

عمار حکیم نے زور دیا کہ ہمیں ہر ممکن طریقے سے فلسطین کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔ فلسطین کا مسئلہ عراقیوں کے ضمیر کی آواز ہے اور ہم فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت سے دستبردار نہیں ہوں گے اور جو کوئی یہ سمجھتا ہے کہ عراق مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل سے دستبردار ہو جائے گا وہ غلط فہمی کا شکار ہے۔
https://taghribnews.com/vdchkxn-w23n-vd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ