حزب اللہ کے نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب مزاحمتی محاذ کی طاقت اور صلاحیت کا عکاس ہے
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے پیغام میں کہا کہ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کا انتخاب بحرانوں پر قابو پانے کے لیے مزاحمتی محاذ کی طاقت اور صلاحیت کا عکاس ہے۔
شیئرینگ :
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے پیغام میں کہا کہ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کا انتخاب بحرانوں پر قابو پانے کے لیے مزاحمتی محاذ کی طاقت اور صلاحیت کا عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ کو یقین ہے کہ شیخ نعیم قاسم ایک بہادر رہنما ہیں اور وہ طاقت اور مضبوطی کے ساتھ حزب اللہ کی قیادت کریں گے اور اس جماعت کی عظمت کو برقرار رکھیں گے۔
شیخ نعیم قاسم کا انتخاب مزاحمتی اور حزب اللہ کے مجاہدین کے تاریخی اور غیر معمولی عزم کو تقویت دے گا اور صہیونی وجود کے خاتمے کی رفتار کو تیز کرے گا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...