تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق حماس کے مرکزی رہنما سامی ابوزہری نے منگل کی رات صیہونی وزیر جنگ گالانت کو برخاست کئے جانے کے بعد شہاب نیوز ایجنسی کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ بالآخر نتن یاہو نے گالانت کو برخاست کردیا۔
شیئرینگ :
حماس کے مرکزی رہنما سامی ابوزہری نے صیہونی وزیر جنگ کی برخاستگی پر کہا ہے کہ گالانت چلا گیا اور حماس اپنی جگہ باقی ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق حماس کے مرکزی رہنما سامی ابوزہری نے منگل کی رات صیہونی وزیر جنگ گالانت کو برخاست کئے جانے کے بعد شہاب نیوز ایجنسی کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ بالآخر نتن یاہو نے گالانت کو برخاست کردیا۔
انھوں نے کہا کہ یواو گالانت نے بڑے تکبر کے ساتھ کہا تھا کہ حماس کو نابود کردے گا مگر وہ خود چلا گیا اور حماس باقی ہے۔
سامی ابو زہری نے کہا کہ حماس باقی رہے گی ۔
یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو نے منگل کی رات اپنے وزیر جنگ یواو گالانت کو برخاست کرکے وزیر خارجہ یسرائیل کاتس کو وزیر جنگ نامزد کردیا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...