ایران اور استقامتی محاذ تیار ہے اور صیہونی ہمارے مقابلے کی توانائی نہیں رکھتے
تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر انچیف جنرل علی فدوی نے المسیرہ ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ ہم، ایران کو آپریشن وعدہ صادق 3 سے روکنے کے لئے امریکا اور صیہونی حکومت کے پیشگی حملے کو بعید نہیں سمجھتے۔
شیئرینگ :
پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے مقبوضہ فلسطین میں ایران کے بڑے اہداف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت ہمارے جوابی آپریشن وعدہ صادق 3 کا انتظار کرے
تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر انچیف جنرل علی فدوی نے المسیرہ ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ ہم، ایران کو آپریشن وعدہ صادق 3 سے روکنے کے لئے امریکا اور صیہونی حکومت کے پیشگی حملے کو بعید نہیں سمجھتے۔
انھوں نے کہا کہ ایران اور استقامتی محاذ تیار ہے اور صیہونی ہمارے مقابلے کی توانائی نہیں رکھتے۔
جنرل فدوی نے کہا کہ صیہونی ہمارے جوابی حملے کے منتظر رہیں۔
پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے کہا کہ ہمارے ہتھیاروں کے گوداموں میں کافی اسلحے اور صیہونیوں پر وار لگانے کی بھرپور توانائی پائی جاتی ہے۔
جنرل علی فدوی نے کہا کہ صیہونی حکومت کا جغرافیا بہت چھوٹا اور اس حکومت کے اندر ہمارے اہداف کا بینک بہت بڑا ہے ۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...