ایرانی سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن،حملے میں ملوث عناصر ہلاک اور گرفتار
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ ہفتے ایران کے سرحدی علاقے تفتان میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے دس کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔
شیئرینگ :
ایرانی پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ سرحدی علاقے تفتان میں سیکورٹی اہلکاروں پر دہشت گرد حملے میں ملوث عناصر ہلاک یا گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ ہفتے ایران کے سرحدی علاقے تفتان میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے دس کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔
ایرانی سیکورٹی فورسز نے حملے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن کیا تھا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوگئے تھے۔
اسی حوالے سے ایرانی پولیس کے سربراہ کمانڈر رادان نے کہا ہے کہ خفیہ اداروں کی اطلاعات کی روشنی میں سیکورٹی فورسز نے تفتان دہشت گرد حملے میں ملوث تمام عناصر کو ہلاک یا گرفتار کرلیا ہے۔
26 اکتوبر کو ضلع گوہر کوہ میں دہشت گردوں نے خود ہتھیاروں سے ایرانی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔
اس سے پہلے ایرانی پولیس ترجمان نے کہا تھا کہ دہشت گرد حملے کا سرغنہ پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کو سیاسی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور جب تک ایجنسی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے تہران ...