نیویارک میں اسلامی تعاون کی تنظیم کی ایران پر اسرائیلی حملہ کی مذمت
اسلامی تعاون کی تنظیم نے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جارحیت، اقوام متحدہ کے منشور، اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی اقتدار اعلی نیز ارضی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔
شیئرینگ :
نیویارک میں اسلامی تعاون کی تنظیم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف 26 اکتوبر 2024 کی اسرائلی جارحیت کی جس میں ایک عام شہری اور چار فوجی شہید ہوگئے تھے، شدید الفاظ میں مذمت کی ہے
اسلامی تعاون کی تنظیم نے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جارحیت، اقوام متحدہ کے منشور، اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی اقتدار اعلی نیز ارضی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔
اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی نے اسی کے ساتھ، اسلامی جمہوریہ ایران پر جارحیت کے لئے،اسرائیلی حکومت کے ذریعے عراق کے قومی اقتدار اور ارضی سالمیت کی خلاف ورزی کی بھی سخت مذمت کی ہے۔
اسلامی تعاون کی تنظیم نے بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور وہ سبھی ممالک کہ اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق جن کے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے، اپنے قومی اقتدار اعلی، ارضی سالمیت اور عوام کی سیکورٹی کے تحفظ اور دفاع کا حق رکھتے ہیں۔
تقریب نیوز ایجنسی نے المسیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے کہا: ملک کی فوج مقبوضہ فلسطین کے جنوب مشرقی یافا ...