تہران اور اسلام آباد مشترکہ سرحدوں کو پرامن اور دوستی کی سرحد رکھنے پر پرعزم اور متفق ہیں
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دہشت گردی کے مقابلے اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون جاری رہنے پر زور دیا ہے۔
شیئرینگ :
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دہشت گردی کے مقابلے اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون جاری رہنے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے موقع پر ہمارے نمائندے کے سوال کے جواب میں کہا کہ تہران اور اسلام آباد مشترکہ سرحدوں کو پرامن اور دوستی کی سرحد رکھنے پر پرعزم اور متفق ہیں۔
انہوں نے گزشتہ دنوں مشترکہ سرحدوں سے 30 کلومیٹر کے رینج میں پاکستان کی سیکورٹی فورس کی کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحدوں پر دہشت گردوں، اسمگلروں اور امن و سلامتی کے دشمنوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے زور دیکر کہا کہ تہران اور اسلام آباد مشترکہ سرحدوں کی پرامن رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور علاقے کی سلامتی کو متاثر کرنے والے گروہوں کی مکمل سرکوبی تک ہماری مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...