آج ایک حقیقی اور تاریخی محاذ آرائی جاری ہے،میجر جنرل سلامی
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ گذشتہ 45 سالوں کے دوران انقلاب اسلامی نے ثابت کیا ہے کہ ہر مشکل گھڑی اور سخت حالت میں انقلابی مرد و عورت سب جرائت اور بہادری کے ساتھ میدان میں آئے ہیں۔
شیئرینگ :
میجر جنرل سلامی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آج ایک حقیقی اور تاریخی محاذ آرائی جاری ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ گذشتہ 45 سالوں کے دوران انقلاب اسلامی نے ثابت کیا ہے کہ ہر مشکل گھڑی اور سخت حالت میں انقلابی مرد و عورت سب جرائت اور بہادری کے ساتھ میدان میں آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم بسیج کے ساتھ اسلام اور ایران کے لیے شاندار تاریخ رقم کی ہے۔ 8 سالہ جنگ کے دوران دنیا ہمارے مقابلے میں کھڑی تھی اور ہم کامیاب میدان سے نکل آئے۔
جنرل سلامی نے کہا کہ دشمن کی شدید اقتصادی پابندیوں کو بھی ہم نے غیرت اور حوصلے کے ساتھ عبور کیا۔ آج دشمن ہمارے قلوب اور اذہان کو نشانہ بنارہے ہیں لیکن ہم دشمن کو کبھی موقع نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بسیج نے فتنوں اور خطرات کا مقابلہ کرتے ہوئے اسلام اور ایران کی حفاظت کی ہے۔ جب تک بسیج ہے امریکہ اور اس کے اتحادی ہمارا بال بھیکا نہیں کرسکتے ہیں۔
میجر جنرل سلامی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آج ایک حقیقی اور تاریخی محاذ آرائی جاری ہے۔ اسلام اور ایمان کے لئے دشمنوں کے سامنے ڈٹ جانے والوں کی مقاومت غیر معمولی داستانیں قلمبند کر رہی ہے۔ البتہ ہم دشمن سے کہتے ہیں کہ تاریخ کا مطالعہ کریں۔ کبھی مسلمانوں نے کلکفار، مشرکین اور منافقین کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کیا۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے مزید کہا کہ تم ٹوٹ جاؤگے اور مسلمانوں کے مقابلے میں زندہ نہیں رہ سکوگے۔ آج تم گھروں کو تباہ کرتے ہو، شہروں اور دیہاتوں تباہ کرتے ہو اور مظلوم مسلمانوں کو ملبے تلے دفن کرتے ہو لیکن جان لو محصور اور بے دفاع غزہ کی پٹی میں 40 ہزار فلسطینیوں کے قتل کے بعد ایک لاکھ فلسطینی بچے پیدا ہوں گے۔ وہ پیدا ہوتے ہی جہاد کا سبق سیکھیں گے اور جیسے ہی چلنے کے قابل ہو جائیں، جہاد کا جھنڈا اٹھا لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آپ لبنان کے حزب اللہ کے جوانوں کی عظمت دیکھیں جنہوں نے گزشتہ مہینوں میں صہیونی حکومت کی ناک زمین پر رگڑ کر رکھ دی۔ دشمن نے سوچا تھا کہ سید مقاومت اور کمانڈروں کی شہادت سے یا اس کے کچھ نوجوانوں کو پیجرز دھماکے میں شہید کرکے حزب اللہ کو ختم کردیں گے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...