ایران اسرائیل کو "یقینی طور پر" دندان شکن جواب دے گا
بریگیڈیئر جنرل علی فدوی نے حزب اللہ اور مزاحمتی محاذ کی مکمل حمایت کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ہر فرد پر زور دیا کہ وہ دشمنوں کے خلاف جنگ میں مزاحمت کی مدد کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔
شیئرینگ :
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے ایک سینئر کمانڈر کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل کو "یقینی طور پر" دندان شکن جواب دے گا۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی فدوی نے ایران کے مذہبی شہر قم میں لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اور مزاحمتی محاذ کے متعدد کمانڈروں کے چہلم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اسلامی انقلاب نے اپنے 45 سال سے زائد عرصے کے دوران، کسی بھی شیطانی عمل کو بلاجواب نہیں چھوڑا اور ہم یقینی طور پر اس اسرائیلی اقدام کا تباہ کن جواب دیں گے۔
انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا: امریکی انتخابات اسلامی جمہوریہ کے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتے کیونکہ امریکا کی شرارت کبھی نہیں بدلتی۔
بریگیڈیئر جنرل علی فدوی نے حزب اللہ اور مزاحمتی محاذ کی مکمل حمایت کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ہر فرد پر زور دیا کہ وہ دشمنوں کے خلاف جنگ میں مزاحمت کی مدد کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔
جنرل فدوی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران 40 سال سے زیادہ عرصے سے مکمل طور پر حزب اللہ کے ساتھ کھڑا ہے اور اس تحریک کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔
26 اکتوبر کو، اسرائیلی جنگی طیاروں نے عراق پر قابض امریکی فوج کے زیر کنٹرول فضائی حدود کا استعمال کرتے ہوئے ایران کی قومی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی، جس میں ایک شہری سمیت مسلح افواج کے چار اہلکار شہید ہوئے۔
ایران نے کہا ہے کہ وہ جارحیت کا جواب دینے کے لئے پرعزم ہے اور اپنے دفاعی حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔
تقریب نیوز ایجنسی نے المسیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے کہا: ملک کی فوج مقبوضہ فلسطین کے جنوب مشرقی یافا ...