اکثر عرب حکام امریکا کے کہنے پرصیہونی پروجکٹ میں شامل ہوگئے ہیں۔
تقریب خبررسان ایجنسی کے مطابق انصاراللہ یمن کے رہبر سید عبدالملک الحوثی نے جمعرات کو اپنے خطاب میں کہا ہے کہ امریکا جس صیہونی سیناریومیں ہمارا ساتھ چاہتا ہے، وہ ہماری ہی ملت کے خلاف جارحانہ پروجکٹ ہے۔
شیئرینگ :
انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے جمعرا ت کو اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا کے بنکر بسٹر بموں اور بھوک کے اسلحے سے غزہ کے عوام کی نسل کشی کی جارہی ہے اور انہیں دربدر کیا جارہا ہے۔
تقریب خبررسان ایجنسی کے مطابق انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے جمعرات کو اپنے خطاب میں کہا ہے کہ امریکا جس صیہونی سیناریومیں ہمارا ساتھ چاہتا ہے، وہ ہماری ہی ملت کے خلاف جارحانہ پروجکٹ ہے۔
انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ اگر آپ یہ چاہیں کہ امت اسلامیہ کے مقدسات پر حملہ نہ ہو تو آپ امریکا اور اسرائیل کے مخالف ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اکثر عرب حکام امریکا کے کہنے پرصیہونی پروجکٹ میں شامل ہوگئے ہیں۔
سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ افسوس کہ عرب حکومتیں یہ جانتے ہوئے کہ خود ان کے عوام نشانہ بن رہے ہیں، امریکا اور صیہونی حکومت کی ہمراہی کے سسٹم میں شامل ہیں اور انھوں نے اپنے ملکوں کے دروازے امریکی فوجی اڈوں کے لئے کھول دیئے ہیں۔
سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ جن لوگوں نے اعلان کیا کہ وہ امریکا کے ساتھ اور اس کے اتحادی ہیں، اس کا ساتھ اختیار کیا اور ہر چیز اس کے لئے کھول دی اور امریکی فوجی اڈوں کے اختیار میں دے دی ۔
انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ بعض ملکوں نے خود کو جو امریکا سے وابستہ کرلیا ہے، یہ وابستگی ان کی حفاظت نہیں کرے گی اور انہیں اس سے کوئی فائدہ نہيں ہوگا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...