حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کا مزاحمتی جنگجوؤں کے نام اہم پیغام.. میں آپ کے ہاتھ چومتا ہوں
شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ کے جنگجوؤں کو ایک خط بھیج کر صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف ان کے شاندار موقف اور لبنان اور اس کے عوام کے بہادر اور ہمہ گیر دفاع کی تعریف کی۔
شیئرینگ :
لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے صیہونی حکومت کے خلاف محاذ جنگ میں اسلامی مزاحمتی جنگجوؤں کے نام ایک پیغام میں جارحین کے خلاف ان کی بہادری اور عظیم جنگ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں سراہا۔
شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ کے جنگجوؤں کو ایک خط بھیج کر صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف ان کے شاندار موقف اور لبنان اور اس کے عوام کے بہادر اور ہمہ گیر دفاع کی تعریف کی۔
انہوں نے حزب اللہ کے جنگجوؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: تمام نگاہیں آپ کی مزاحمت پر ہیں، اے میدان میں موجود خدا کے بندو، اے حزب اللہ کے مردو!
لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے مزاحمتی جنگجوؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: آپ ہمارے سعادت کے راستے کی زندگی اور روشنی ہیں اور میں ان ہاتھوں اور مٹی کو چومتا ہوں جن پر آپ قدم رکھتے ہیں۔ میں آپ کی پیشانی اور آپ کی گولیوں کو چومتا ہوں جو دشمنوں کو نشانہ بناتے ہیں۔
شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ کے جنگجوؤں سے کہا: ہم اپنے ملک کی خود مختاری اور آزادی کی خاطر فتح حاصل کریں گے اور دشمن کو شکست دیں گے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...