تاریخ شائع کریں2024 22 November گھنٹہ 12:35
خبر کا کوڈ : 658270

ایرانی حکومتی ترجمان کا کرم ایجنسی میں دہشت گردی پر شدید مذمت

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے گذشتہ روز کرم ایجنسی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں 42 افراد کی شہادت پر حکومت پاکستان اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ایرانی حکومتی ترجمان کا کرم ایجنسی میں دہشت گردی پر شدید مذمت
ایرانی حکومتی ترجمان نے کرم ایجنسی میں دہشت گردی پر حکومت پاکستان اور شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے گذشتہ روز کرم ایجنسی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں 42 افراد کی شہادت پر حکومت پاکستان اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملے میں بڑی تعداد میں شہادتوں پر ایرانی حکومت تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

گذشتہ روز پاراچنار سے پشاور جانے والے مسافروں کے قافلے پر مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 42 افراد شہید ہوگئے۔ شہداء میں خواتین اور معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

واقعے کے بعد پاکستانی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ شیعہ اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchq6n-v23nmid.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ