بتایا جا رہا ہے کہ لاپتہ طیارے میں بشار اسد اپنے اہل خانہ سمیت سوار تھے۔ ادھر فوج نے بھی مکمل طور پر سرنڈر کردیا ہے اور مسلح مخالفین کے سامنے اپنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔
شیئرینگ :
شام میں موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مسلح مخالفین بغیر کسی مزاحمت کے دمشق پہنچ گئے اور صدر بشار اسد اپنے اہل خانہ سمیت نامعلوم مقام روانہ ہوگئے لیکن کچھ دیر بعد ان کا طیارہ ریڈار سے غائب ہوگیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ لاپتہ طیارے میں بشار اسد اپنے اہل خانہ سمیت سوار تھے۔
ادھر فوج نے بھی مکمل طور پر سرنڈر کردیا ہے اور مسلح مخالفین کے سامنے اپنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔
مسلح مخالفین نے دمشق میں ریڈیو اور ٹی وی کی عمارتوں پر قبضہ کرلیا ہے۔
غیر ملکی زرائع ابلاغ کے مطابق دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو خالی کروا کر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔