تاریخ شائع کریں2024 12 December گھنٹہ 00:11
خبر کا کوڈ : 660495

پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا نے اسپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ موجود تھے
پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات
پاکستان میں گذشتہ کئی سالوں کی کشیدگی کے بعد خبر ملی ہے کہ حکومت نے ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی سے مذاکرات کا آغاز کردیا ہے۔

تقریب نیوز(تنا): ذرائع کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کےلیے پارلیمنٹ کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا نے اسپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کےلیے پارلیمنٹ کے فورم کے استعمال کی تجویز اسپیکر ایاز صادق نے دی ۔ جسے پی ٹی آئی اور حکومت دونوں نے تسلیم کر لیا، طے پایا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات بغیر کسی پیشگی شرائط کے ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کا مقصد ملک میں سیاسی عدم استحکام اور جاری تناؤ میں کمی لانا ہو گا، فریقین جلد مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین کے نام مشاورت سے دیں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ چند ماہ کے دوران متعدد مرتبہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین کئی سیاسی معاملات پر مذاکرات کی خبریں زیر گردش رہیں لیکن کسی نے اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcjhyemiuqemxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ