تاریخ شائع کریں2024 20 December گھنٹہ 17:48
خبر کا کوڈ : 661362

واشنگٹن اور تحریر الشام کے درمیان باضابطہ ملاقات

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کے سینیئر سفارت کاروں نے شام پر قابض دہشت گرد گروہ ہئیت تحریر الشام کے رہنماؤں سے ملاقات کے لیے دمشق کا سفر کیا ہے
واشنگٹن اور تحریر الشام کے درمیان باضابطہ ملاقات
امریکی محکمہ خارجہ نے دہشت گرد گروہ ہئتت تحریر الشام کے سرغنوں سے ملاقات کے لیے دمشق میں ملک کے سینئر سفارت کاروں کی موجودگی سے آگاہ کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کے سینیئر سفارت کاروں نے شام پر قابض دہشت گرد گروہ ہئیت تحریر الشام کے رہنماؤں سے ملاقات کے لیے دمشق کا سفر کیا ہے۔ 

 روئٹرز کے مطابق واشنگٹن اور شام کی نئے حکمران گروہ کے درمیان یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔ 

دمشق کے لئے وفد میں امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر سفارت کار باربرا لیف، جنگی قیدیوں کے لیے امریکی صدر کے ایلچی راجر کارسٹنس اور شام امریکا تعلقات کے سینئر مشیر ڈینیئل روبنسٹین شامل ہیں۔ 

 یہ دورہ اس وقت کیا گیا جب مغربی حکومتیں دہشت گرد گروہ ہیئت تحریر الشام اور اس کے سرغنہ الجولانی کے ساتھ بتدریج رابطے بحال کر رہی ہیں۔

 واضح رہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ ہیئت تحریر الشام دمشق کے خلاف امریکی صیہونی منصوبے کے مقامی مہرے کے طور پر ملک پر قابض ہوچکا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcd9f09xyt09s6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ