عراق کی حشد الشعبی نے تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش کے تشکیلات کے خلاف آپریشن کے دوران اس کے ایک اہم سرغنہ کو بھی گرفتار کر لیا
شیئرینگ :
عراق کی حشد الشعبی نے تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش کے تشکیلات کے خلاف آپریشن کے دوران اس کے ایک اہم سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔
المعلومہ نیوز کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار کے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ حشد الشعبی نے اپنی تازہ کارروائی میں اس صوبے کے مغربی علاقوں میں داعش کے تین گوداموں کو تباہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رمادی شہر کے مغرب میں حشد شعبی فورسز نے انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران داعش کے سرکردہ عناصر میں سے ایک کو گرفتار کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی۔
یہ تکفیری دہشت گرد الرطبہ چیک پوائنٹ سے آنکھ بچا کر نکلنے کی کوشش کے دوران حشد الشعبی کے ہاتھوں گرفتار ہوا۔
واضح رہے کہ عراق کی حشد الشعبی فورسز نے ملک میں دہشت گرد تنظیم داعش کو شکست دینے کے بعد مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...