تاریخ شائع کریں2024 12 December گھنٹہ 22:26
خبر کا کوڈ : 660561

شام میں پھنسے ہوئے 318 پاکستانی با حفاظت پاکستان پہنچ گئے

پاکستانی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف شام میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے انخلا کے لیے خصوصی کاوشوں کر رہے ہیں اور اسی کے تحت بیروت سے 318 پاکستانی شہری چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پاکستان روانہ ہوگئے ہیں
شام میں پھنسے ہوئے 318 پاکستانی با حفاظت پاکستان پہنچ گئے
شام میں حکومت کے خاتمے کے نتیجے میں محصور ہونے والی پاکستانیوں کے انخلا کا عمل جاری ہے اور لبنان کے دارالحکومت بیروت سے خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے 318 شہری روانہ ہوگئے ہیں۔

پاکستانی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف شام میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے انخلا کے لیے خصوصی کاوشوں کر رہے ہیں اور اسی کے تحت بیروت سے 318 پاکستانی شہری چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ شام میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کے لیے وزیراعظم شہباز شریف روزانہ کی بنیاد پر جائزہ اجلاس منعقد کرتے رہے ہیں اور پاکستانیوں کے انخلا کے لیے لبنان کے وزیراعظم کے ساتھ بھی گفتگو کی۔

بیان میں کہا گیا کہ آج بیروت ایئر پورٹ پر پاکستان کے سفیر نے پاکستانی شہریوں کو رخصت کیا اور یہ خصوصی چارٹرڈ طیارہ 13 دسمبر کی درمیانی شب اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سمیت وزیراعظم آفس، وزارت خارجہ، وزارت سمندر پار پاکستانیز اور این ڈی ایم اے کے نمائندے شام سے واپس وطن لوٹنے والے پاکستانی شہریوں کا استقبال کریں گے۔

وزارت سمندر پار پاکستانی کی جانب سے پاکستانی شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی سہولت ڈیسک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور مسافروں کے لیے ریفرشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور حکومت پاکستان بیرون ملک اپنے شہریوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں اوربیرون ملک شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcd9z09fyt09k6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ