غرب اردن کے شہر نابلس میں صہیونیوں کی بس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔
شیئرینگ :
غرب اردن کے شہر نابلس میں صہیونیوں کی بس پر فائرنگ کی گئی ہے۔
تقریب نیوز: الجزیرہ نیوز کے مطابق غرب اردن کے شہر نابلس میں صہیونیوں کی بس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے بس کے ڈرائیور کو نشانہ بنایا جس میں وہ زخمی ہوگیا ہے۔
حملے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم ذرائع نے کہا ہے کہ دو فلسطینی جوان حملے میں ملوث ہیں۔
ابھی تک کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ فلسطینی علاقوں پر غاصب صہیونی حکومت اور صہیونی آبادکاروں کی آئے دن کی جارحیت سے تنگ آکر فلسطین کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت دفاعی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...