تاریخ شائع کریں2024 20 December گھنٹہ 18:02
خبر کا کوڈ : 661367

پاکستان بھر میں رجسٹرڈ مدارس کی تفصیلات سامنے آ گئیں

وزارت تعلیم  کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مدارس کی براہ راست کوئی فنانسنگ نہیں کی۔ ڈی جی آر ای نے 598 مدارس کو  ایک ہزار 196 اساتذہ فراہم کیے ہیں
پاکستان بھر میں رجسٹرڈ مدارس کی تفصیلات سامنے آ گئیں
پاکستان بھر میں رجسٹرڈ مدارس کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

محکمہ وزارت تعلیم کی جانب سے سینیٹ میں مدارس رجسٹریشن سے متعلق تحریری جواب دیدیا گیا۔

محکمہ وزارت تعلیم کے مطابق ملک بھر میں ڈائریکٹوریٹ جنرل مذہبی تعلیم کے ذریعے رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 17 ہزار 738 ہے۔

رجسٹر مدارس میں زیر تعلیم طلبہ کی تعداد 22 لاکھ 49 ہزار 520 ہے۔

پنجاب میں 6 لاکھ 64 ہزار 65 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ سندھ میں 1 لاکھ 88 ہزار 182، بلوچستان میں 71 ہزار 815 طلبا زیر تعلیم ہیں۔ کے پی میں 12 لاکھ 83 ہزار 24، آزاد کشمیر میں 26 ہزار 787 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

اسلام آباد میں 11 ہزار 301 جی بی میں 4 ہزار 346 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

وزارت تعلیم  کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مدارس کی براہ راست کوئی فنانسنگ نہیں کی۔ ڈی جی آر ای نے 598 مدارس کو  ایک ہزار 196 اساتذہ فراہم کیے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdciqzaqyt1aqp2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ