تاریخ شائع کریں2025 2 January گھنٹہ 17:28
خبر کا کوڈ : 662873

آج سردار قلوب کی شہادت کی پانچویں برسی ہے

کرمان میں سردیوں کی پہلی برف باری کے دوران ہزاروں زائرین شہید جنرل قاسم سلیمانی کے مزار کی زیارت کے لیے طویل قطاروں میں کھڑے ہیں
آج سردار قلوب کی شہادت کی پانچویں برسی ہے
سردار قلوب شہید حاج قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی کے پروگراموں کا آغاز کرمان میں برفانی موسم کے دوران ہوا جہاں دسیوں ہزار زائرین پیدل چل کر گلزار شہداء پہنچ رہے ہیں۔

آج صبح سے ہزاروں افراد شہید جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں ایران کے مختلف شہروں اور بیرون ممالک سے کرمان پہنچ گئے۔ یہ افراد برف اور ٹھنڈ کی پرواہ کیے بغیر شہید حاج قاسم کے مزار پر حاضری دینے کے لیے گلزار شہداء کے راستے پر رواں دواں ہیں۔

گزشتہ سالوں کی طرح، اس سال بھی گلزار شہداء کے راستے میں درجنوں موکب قائم کیے گئے ہیں جہاں چائے اوردیگر اشیائے خورو نوش سے زائرین کی تواضع کی جا رہی ہے۔

گلزار شہداء کے راستے میں ایک خاص موکب "شہدائے گمنام" کے نام سے فعال ہے جہاں سے حاج قاسم کے پیغام کی ترویج کی جارہی ہے۔

کرمان میں سردیوں کی پہلی برف باری کے دوران ہزاروں زائرین شہید جنرل قاسم سلیمانی کے مزار کی زیارت کے لیے طویل قطاروں میں کھڑے ہیں۔

شہید حاج قاسم کی برسی کی شب گلزار شہداء میں مشہور نوحہ خوان حاج صادق آہنگران نے عظیم قربانیوں اور خدمات پر شہید سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 سرد موسم اور بارش کے باوجود عقیدت مندوں کا کارواں کرمان کے گلزارِ شہداء کی جانب رواں دواں ہے جو اربعینِ حسینی کے عظیم مارچ کی جھلک پیش کرتا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی شہید کی پانچویں برسی کی مناسبت سے ایران، پاکستان، ہندوستان،عراق اورلبنان سمیت دنیا بھر میں اجتماعات، اورپروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔

ٹیگس

https://taghribnews.com/vdcbz5b0frhb0wp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ