تاریخ شائع کریں2025 2 January گھنٹہ 17:30
خبر کا کوڈ : 662874

غاصب اسرائیل کے خلاف استقامتی محاذ کی کارروائیاں جاری

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے خلاف استقامتی محاذ کی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے
غاصب اسرائیل کے خلاف استقامتی محاذ کی کارروائیاں جاری
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے خلاف استقامتی محاذ کی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

تحریک حماس کے فوجی بازو شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے نتیفوت صیہونی کالونی کو میزائلی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب غزہ کے ادارہ اطلاعات کے سربراہ اسماعیل الثوابہ نے کہا ہے کہ سات اکتوبر دوہزار تیئیس سے اب تک صیہونی حکومت نے ہزاروں فلسطینی بچوں کو غزہ میں شہید کیا ہے جن میں سیکڑوں نوزائیدہ بچے شامل ہیں۔

اسماعیل الثوابہ نے بتایا ہے کہ اس دوران دو سوتیئیس بچے فلسطین میں پیدا ہونے کے بعد چند ہی دن کے اندر شہید ہوئے ہیں ۔ انہوں نے صیہونی حکومت کے اس اقدام کو واضح جنگی جرم قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے اس سلسلے میں فوری تحقیقات اور اس نسل کشی میں ملوث افراد کو عدالت میں گھسیٹنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ غزہ میں بہت سے نوزائیدہ بچے، ادویات، غذا حتی کہ مناسب سرپناہ کے فقدان کے سبب اپنی جان گنوا رہے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں میں متعدد نوزائدہ بچے عالمی برادری کی لاپرواہی اور شدید سردی کی وجہ سے شہید ہوئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccmiqe02bqe48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ