تاریخ شائع کریں2025 2 January گھنٹہ 17:32
خبر کا کوڈ : 662875

یورپ کے لئے روسی گیس کی سپلائی بند

یوکرین کے وزیر توانائی جرمن گیلوش چنکو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے روسی گیس کی سپلائی روک دی ہے
یورپ کے لئے روسی گیس کی سپلائی بند
یوکرین کے راستے روس اور یورپ کے درمیان گیس ٹرانزٹ کے معاہدے کی مدت بڑھائی نہ جانے کے باعث، دوہزار پچیس شروع ہوتے ہی یورپ کے لئے روسی گیس کی سپلائی بند ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے وزیر توانائی جرمن گیلوش چنکو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے روسی گیس کی سپلائی روک دی ہے۔ یوکرین نے اس سے قبل تاکید کے ساتھ کہا تھا کہ وہ جنگ کے درمیان سمجھوتے کی مدت نہيں بڑھائےگا۔

رائٹر کی رپورٹ کے مطابق بیلاروس سے گذرنے والی پائپ لائن یا مال کو روک دیا گيا ہے اور نورڈ اسٹریم گیس پائپ لائن بھی دوہزار بائيس میں پھٹ گئی، مگر اس کے باوجود، روس، بحراسود سے گذرنے والی ترک اسٹریم گیس پائپ لائن کے ذریعے گیس کی برآمدات جاری رکھے گا۔

ترک اسٹریم کی دو پائپ لائنیں ہیں، ایک ترکیہ کے لئے ہے اور دوسری ہنگری و صربیہ سمیت وسطی یورپ کے خریداروں کو گیس فراہم کرتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcd5x09kyt09j6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ