تاریخ شائع کریں2025 2 January گھنٹہ 20:59
خبر کا کوڈ : 662896

امریکہ: نیوآرلین میں ٹرک سے حملہ/ متعدد ہلاک اور زخمی

امریکہ کے نیوآرلین شہر میں صبح مقامی وقت کے مطابق، 3 بج کر 15 منٹ پر ہونے والے حملے میں 10 لوگ ہلاک اور 30 سے زیادہ زخمی ہوئے
امریکہ: نیوآرلین میں ٹرک سے حملہ/ متعدد ہلاک اور زخمی
امریکہ کے نیوآرلین شہر میں ایک شخص نے نئے سال کا جشن منانے والے شہریوں پر ٹرک چڑھا دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تقریب نیوز: امریکہ کے نیوآرلین شہر میں صبح مقامی وقت کے مطابق، 3 بج کر 15 منٹ پر ہونے والے حملے میں 10 لوگ ہلاک اور 30 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کے فیڈرل تحقیقاتی مرکز ایف بی آئی نے اس واقعے کو دہشت گردانہ قرار دیا ہے۔

ایف بی آئی کے مطابق، اس ٹرک کا ڈرائیور پولیس سے مسلحانہ جھڑپ کے بعد ہلاک ہوگیا۔

نیوآرلین کی پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ یہ اقدام جان بوجھ کر کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2 پولیس افسر بھی اس واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgyx933ak9374.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ