اسرائیلی فوج نے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں اس علاقے میں جنگی جرائم کے پانچ واقعات انجام دیئے ہیں جن میں اٹھائیس فلسطینی شہید اور انسٹھ زخمی ہوئے ہيں
شیئرینگ :
غزہ میں جارح صیہونی حکومت کے فوجیوں کے جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونی فوجیوں کے جنگی جرائم کے نتیجے میں اٹھائیس فلسطینی شہید اور انسٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔
مرکزی غزہ میں ایک رہائشی مکان پر صیہونی فوج کی بمباری میں نو فلسطینی شہید ہوگئے۔
مرکزی غزہ میں واقع المغازی کیمپ کے رہائشی مکان پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ایسی حالت میں جب غزہ جنگ چار سو انسٹھویں دن میں داخل ہوگئی ہے فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں اس علاقے میں جنگی جرائم کے پانچ واقعات انجام دیئے ہیں جن میں اٹھائیس فلسطینی شہید اور انسٹھ زخمی ہوئے ہيں۔
ان اعداد و شمار کے ساتھ سات اکتوبر دوہزار تیئس سے اب تک غزہ میں پینتالیس ہزار پانچ سو اکیاسی افراد شہید اور ایک لاکھ آٹھ ہزار چار سو اڑتیس زخمی ہوچکے ہيں۔