تاریخ شائع کریں2025 10 January گھنٹہ 11:32
خبر کا کوڈ : 663753

مسلمان خاندان کے بہیمانہ قتل نے پورے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا

یہ خوفناک واقعہ اترپردیش میں پیش آیا جہاں قتل کے بعد لاشوں کو بوریوں میں باندھ کر کے بستر کے اندر چھپا دیا گیا تھا۔ مرنے والوں میں شوہر بیوی اور تین کمسن لڑکیاں شامل ہیں
مسلمان خاندان کے بہیمانہ قتل نے پورے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا
بھارت کی ریاست اترپردیش میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے پورے بھارت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ خوفناک واقعہ اترپردیش میں پیش آیا جہاں قتل کے بعد لاشوں کو بوریوں میں باندھ کر کے بستر کے اندر چھپا دیا گیا تھا۔ مرنے والوں میں شوہر بیوی اور تین کمسن لڑکیاں شامل ہیں
 
قتل کی اس واردات سے پورے ملک میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ مرنے والوں میں گھر کے سربراہ معین، انکی اہلیہ اسماء، اور ان کی تین بیٹیاں، اقصیٰ، عزیزہ اور ادیبہ شامل ہیں۔ جنکی عمریں بالترتیب آٹھ، چار اور ایک سال ہیں۔
 
قتل کے بعد معین اور اسماء کی نعشوں کو بستر کے باکس میں چھپا دیا گیا تھا، جبکہ بچوں کی نعشوں کو بوریوں میں باندھ کر رک دیا گیا تھا۔
 
پولیس کا ماننا ہے کہ قتل میں پتھر کاٹنے والی مشین کا استعمال کیا گیا ہے اور ان تمام کے سروں پر گہری چوٹ کے نشانات ہیں۔ قتل کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔
 
https://taghribnews.com/vdcjitemtuqemaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ