تاریخ شائع کریں2025 11 January گھنٹہ 19:46
خبر کا کوڈ : 663921

ایران: خوزستان میں جاسوسی کا نیٹ ورک پکڑا گیا

حساس مراکز سے معلومات اکٹھی کرنے میں سرگرم افراد کو، جو خلیج فارس کے ایک ملک کی انٹیلیجنس سروس کے جاسوس نیٹ ورک سے منسلک تھے، گرفتار کر کے عدالتی حکام کے حوالے کردیا گیا
ایران: خوزستان میں جاسوسی کا نیٹ ورک پکڑا گیا
خوزستان کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی انٹیلی جنس نے صوبے کے حساس مراکز سے معلومات اکٹھی کرنے میں سرگرم افراد کو، جو خلیج فارس کے ایک ملک کی انٹیلیجنس سروس کے جاسوس نیٹ ورک سے منسلک تھے، گرفتار کر کے عدالتی حکام کے حوالے کردیا۔

خوزستان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ کے دفتر کے مطابق، غیر ملکی انٹیلیجنس سروس سے وابستہ ایک جاسوسی نیٹ ورک کو کئی دن کی کوششوں کے بعد بالآخر جمعہ کے روز تباہ کردیا گیا۔

خلیج فارس کے ایک ملک کی انٹیلیجنس سروس سے منسلک جاسوسی نیٹ ورک کے ایجنٹوں کو جو صوبے میں حساس مراکز سے معلومات اکٹھا کرنے میں سرگرم تھے، گرفتار کر کے عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgxw93qak93y4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ