تاریخ شائع کریں2025 11 January گھنٹہ 19:51
خبر کا کوڈ : 663923

یمن: آپریشن کے دوران داعش کے خودکش حملے

یمن کے صوبے«البیضاء»  کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس صوبے میں داعش دہشت گرد گروہ کے چار دہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
یمن: آپریشن کے دوران داعش کے خودکش حملے
یمن میں داعش کے عناصر کی طرف سے دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دی گئی ہیں۔

المسیرہ نے یمن میں داعش کے عناصر کی طرف سے دہشت گردانہ کارروائیوں کی اطلاع دی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبے«البیضاء»  کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس صوبے میں داعش دہشت گرد گروہ کے چار دہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

صوبہ البیضاء  کی پولیس کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیکورٹی فورسز "القریشیہ" ضلع میں واقع «حنکه آل مسعود»  کے علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کر رہے تھے۔

اس خودکش حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی اورمالی نقصانات کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
https://taghribnews.com/vdcirpaqpt1aq32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ