تاریخ شائع کریں2025 2 April گھنٹہ 18:07
خبر کا کوڈ : 672361

سنگاپور: مسلمانوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والا نوجوان گرفتار

سنگاپور میں مبینہ طور پر متعدد مساجد کے باہر درجنوں مسلمانوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا۔
سنگاپور: مسلمانوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والا نوجوان گرفتار
سنگاپور میں مبینہ طور پر متعدد مساجد کے باہر درجنوں مسلمانوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق شہری ریاست کے محکمہ اندرونی سیکیورٹی (آئی ایس ڈی) نے ایک بیان میں کہا کہ 17 سالہ لڑکے کو مارچ میں حراست میں لیا گیا تھا، جو 2019 میں نیوزی لینڈ میں مساجد میں نمازیوں کو قتل کرنے والے سفید فام بالادستی پسند برینٹن ٹیرنٹ کو ’ہیرو‘ سمجھتا تھا۔

آئی ایس ڈی نے یہ بھی کہا کہ اس کی شناخت ’مشرقی ایشیائی بالادست‘ کے طور پر ہوئی ہے، اور اس نے جمعہ کی نماز کے بعد سنگاپور بھر میں پانچ مساجد پر حملوں کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیر داخلہ کے شانموگم نے صحافیوں کو بتایا کہ ’یہ لڑکا کم از کم 100 مسلمانوں کو قتل کرنا چاہتا تھا، تاکہ وہ ٹیرنٹ سے زیادہ مسلمانوں کو مار سکے، جبکہ وہ اپنے حملوں کو لائیو اسٹریم بھی کرنا چاہتا تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’نوجوان نے گرفتاری سے قبل کئی بار بندوق حاصل کرنے کی کوششیں کی تھیں، اس نے کھل کر آئی ایس ڈی کو بتایا کہ اگر اس کے پاس بندوق ہوتی تو وہ اپنے حملے کرتا۔‘

نوجوان 18 سالہ نِک لی کے ساتھ آن لائن رابطے میں تھا، جسے دسمبر میں اسی طرح کے منصوبے رکھنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

کثیر الثقافتی ملک نے حالیہ برسوں میں کئی ایسے واقعات دیکھے ہیں جہاں نوجوان سنگاپورینز کو آن لائن انتہا پسندانہ مواد دیکھنے کے بعد مبینہ طور پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcepw8pzjh8fxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ