بین الاقوامی فوجداری عدالت سے ہنگری کے نکل جانے کے فیصلے کی سخت مذمت
بین الاقوامی فوجداری عدالت کے رکن ملکوں کے سربراہوں اور حکام کو صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو اور جنگی جرائم کے دیگر مرتکبین سے ملاقات کرکے، ہیگ کورٹ کو کمزور کرنے کے اقدام سے پرہیز کرنا چاہئے۔
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے ہنگری کے نکل جانے کے فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے، اس اقادم کو جنگی جرائم کا نشانہ بننے والے سبھی مظلوموں سے خیانت قرار دیا ہے
ارنا کے مطابق انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی چیئر پرسن اگنیس کالا مارد نے کہا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے رکن ملکوں کے سربراہوں اور حکام کو صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو اور جنگی جرائم کے دیگر مرتکبین سے ملاقات کرکے، ہیگ کورٹ کو کمزور کرنے کے اقدام سے پرہیز کرنا چاہئے۔
انھوں نے کہا کہ ہیگ کورٹ سے ہنگری کے نکل جانے کا دعوی، بین الاقوامی عدالت سے فرار اور اس کو کمزور کرنے کا شرمناک اقدام ہے۔
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی چیئر پرسن نے کہا ہے کہ ہنگری نے نتن یاہو کا استقبال کرکے اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی اوران کے مکمل خاتمے پر مہر تائيد لگادی ہے۔
اگنیس کالامارد نے ہنگری میں نتین یاہو کا استقبال کئے جانے کو بین الاقوامی فوجداری عدالت کو مطلوب ایک بھگوڑے جنگی مجرم کو پناہ دینے سے تعبیر کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یورپی یونین اور ہیگ کورٹ کے رکن سبھی ملکوں کو ہنگری سے مطالبہ کرنا چاہئے کہ نتن یاہو کو گرفتار کرکے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں پیش کرے۔