تاریخ شائع کریں2025 7 April گھنٹہ 09:35
خبر کا کوڈ : 672807

لیبیا طرز کا معاہدہ خواب میں ہی دیکھا جاسکتا ہے

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی سینیٹر کے اس بیان پر کہ "اس ملک کے صدر ایران کے ساتھ لیبیا طرز کے معاہدے کو ترجیح دیتے ہیں، کہا کہ وہ صرف خواب دیکھ سکتے ہیں!

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کے ساتھ مذاکراتی عمل کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں کہا: ہم نے اپنے موقف کا اعلان کر دیا ہے، اس لئے ہم بالواسطہ مذاکرات کے لئے سفارت کاری میں مصروف ہیں، تاہم یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ اب تک کوئی مذاکرات نہیں ہوئے۔

انہوں نے امریکی سینیٹر کے اس بیان پر کہ ملک کے صدر ایران کے ساتھ لیبیا طرز کے معاہدے کو ترجیح دیتے ہیں، کہا کہ وہ ایسا خواب میں ہی دیکھ سکتے ہیں!

 عراقچی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بارے میں فرانسیسی صدر کی ملک کی اعلی فوجی اور سیکورٹی ماہرین کے ساتھ خصوصی ملاقات کے بارے میں کہا کہ انہوں نے اپنے طور پر جائزہ لیا ہے؛ ہر ملک کا اپنا تجزیہ ہو سکتا ہے، لیکن اگر وہ اس سمت میں قدم اٹھاتے ہیں تو ہم انہیں ایران کے خلاف ہونے والی کسی بھی کارروائی میں شریک سمجھیں گے، لیکن جہاں تک ہم سمجھ سکتے ہیں، یہ صرف ایک جائزہ اجلاس تھا۔
https://taghribnews.com/vdcjy8emauqeaoz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ