عمان فریقین کے درمیان اگلے ہفتے بالواسطہ مذاکرات کی میزبانی کرے گا
وزیر خارجہ عراقچی امریکی صدر کے خصوصی نمائندے کے ساتھ پابندیوں کے خاتمے اور ایٹمی مسئلے پر بالواسطہ مذاکرات کا ایک دور منعقد کرنے کے بعد مسقط سے تہران لوٹ رہے ہیں
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لکھا کہ عمان فریقین کے درمیان اگلے ہفتے بالواسطہ مذاکرات کی میزبانی اور ثالثی میں اہم کردار ادا کرے گا۔"
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے لکھا ہے کہ وزیر خارجہ عراقچی امریکی صدر کے خصوصی نمائندے کے ساتھ پابندیوں کے خاتمے اور ایٹمی مسئلے پر بالواسطہ مذاکرات کا ایک دور منعقد کرنے کے بعد مسقط سے تہران لوٹ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان مذاکرات کی میزبانی اور ثالثی کے لئے عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔"
بقائی نے کہا کہ عمان اگلے ہفتے فریقین کے درمیان بالواسطہ مذاکرات میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔