تاریخ شائع کریں2025 12 April گھنٹہ 19:15
خبر کا کوڈ : 673431

ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل

دو گھنٹے 30 منٹ سے زائد جاری رہنے والے مذاکرات کے اختتام پر فریقین نے آئندہ ہفتے ان مذاکرات کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل
عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا جس میں اگلے ہفتے مزید مذاکرات پر اتفاق کیا گیا۔

عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان ایٹمی پروگرام اور پابندیوں کے خاتمے سے متعلق بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ سید عباس عراقچی جبکہ امریکی وفد کی نمائندگی صدر ٹرمپ کے مشرق وسطی کے لیے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف نے کی۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے ملکوں کے مؤقف کو ایک دوسرے تک عمانی وزیر خارجہ کے ذریعے پہنچایا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کا ماحول مثبت اور باہمی احترام پر مبنی تھا، جس میں ایران کے پرامن جوہری پروگرام اور غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔

دو گھنٹے 30 منٹ سے زائد جاری رہنے والے مذاکرات کے اختتام پر فریقین نے آئندہ ہفتے ان مذاکرات کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ایرانی و امریکی نمائندوں نے عمانی وزیر خارجہ کی موجودگی میں مختصر غیر رسمی ملاقات بھی کی۔
https://taghribnews.com/vdcdss09fyt05o6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ