تاریخ شائع کریں2025 13 April گھنٹہ 21:57
خبر کا کوڈ : 673575

عزیز یمنی بھائی، صیہونی رژیم کے فتنے کو مفلوج کرنے کے لئے قدم بڑھا رہے ہیں

فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈ" کے ترجمان "ابو عبیدہ" نے یمنی مزاحمت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نسل کشی کے شکار غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
عزیز یمنی بھائی، صیہونی رژیم کے فتنے کو مفلوج کرنے کے لئے قدم بڑھا رہے ہیں
القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمارے عزیز یمنی بھائی، صیہونی رژیم کے فتنے کو مفلوج کرنے کے لئے قدم بڑھا رہے ہیں۔

فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈ" کے ترجمان "ابو عبیدہ" نے یمنی مزاحمت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نسل کشی کے شکار غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حالانکہ انہیں مسجد اقصیٰ و فلسطین کے ساتھ وفاداری کی بھاری قیمت چکاتے ہوئے اپنے عزیزوں کے خون اور ملک کے مفادات کی قربانی دینی پڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین اور فلسطینی عوام اس امت میں اپنے شانہ بشانہ کھڑے ہونے والی یمن کی قابل فخر استقامت کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، جس نے صیہونی رژیم کی طاقت کو اپنے فولادی عزم، ارادے، طاقت اور ایمان سے ہلا کر رکھ دیا۔

ٹیلیگرام پر جاری اپنے پیغام کے آخر میں انہوں غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام و مقاومت کی مدد کرنے پر یمن کی مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ ابو عبیدہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب کچھ ہی دیر قبل یمن کی مسلح افواج نے مقبوضہ سرزمین پر واقع صیہونی اہداف پر میزائل حملہ کیا۔ یاد رہے کہ یمن کی مسلح افواج اس سے پہلے بھی فلسطینی عوام و مقاومت کی حمایت میں اسرائیل پر حملے کرتی رہتی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccm1qep2bqmp8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ