تاریخ شائع کریں2025 14 April گھنٹہ 12:54
خبر کا کوڈ : 673638

المعمدانی ہسپتال پر صیہونی حکومت کے تازہ حملے جنگی جرم ہیں

ایرانی وزارت خارجہ نے غزہ میں واقع المعمدانی ہسپتال پر صیہونی حکومت کے تازہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرم قرار دیا ہے
المعمدانی ہسپتال پر صیہونی حکومت کے تازہ حملے جنگی جرم ہیں
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ میں صہیونی حکومت کی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے غزہ میں واقع المعمدانی ہسپتال پر صیہونی حکومت کے تازہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرم قرار دیا ہے اور اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں سے صہیونی حکومت کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان اسماعیل بقائی نے اس حملے کو جنگی جرم قرار دیا اور کہا کہ غزہ میں جاری نسل کشی، اور مغربی کنارے میں معصوم فلسطینیوں پر تشدد کے واقعات میں امریکہ، برطانیہ اور جرمنی جیسے ممالک بھی براہ راست شریک ہیں۔

اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ اگر عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت متعلقہ ادارے 17 اکتوبر 2023 کو المعمدانی ہسپتال پر اسرائیلی حملے پر مؤثر کارروائی کرتے، تو آج ایسے جرائم دوبارہ رونما نہ ہوتے۔

انہوں نے تاکید کی کہ غزہ میں صیہونی حکومت دانستہ طور پر اسپتالوں اور طبی مراکز کو نشانہ بنا رہی ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ 18 ماہ میں سینکڑوں فلسطینی ڈاکٹرز، نرسیں اور امدادی کارکن شہید ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی طبی انفرا اسٹرکچر پر یہ حملے 1949 کے جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور اسرائیلی حکومت کے منظم نسل کش منصوبے کا حصہ ہیں۔

بقائی نے عالمی برادری خصوصا اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ ان جرائم کو روکنے اور صیہونی حکومت کے مجرم رہنماؤں کو عدالت کے کٹہرے میں لانے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔
https://taghribnews.com/vdcc11qe42bqme8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ