غزہ میلین مارچ: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد کی شرکت
علامہ حسن ظفر نقوی نے ہزاروں افراد کی موجودگی میں خطاب کرتے ہوئے امت کو اسلامی وحدت کا پیغام دیا اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پوری امت مسلمہ کو اس عظیم کاز کے لئے یکجا اور متحد ہونے کی تاکید کی۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے گذشتہ روز غزہ کے مظلوم عوام سے یکجہتی کے سلسلے میں منعقدہ میلین مارچ میں بھرپور شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام غزہ میلین مارچ میں پاکستان کی سرگرم شیعہ جماعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے بھرپور شرکت کرکے غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔
وفد کی قیادت سینئر عالم دین حجت الاسلام سید حسن ظفر نقوی کررہے تھے جبکہ ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن اور دیگر اہم سیاسی اور سماجی شخصیات انکے ہمراہ تھیں۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے کواتین ونگ کا ایک دستہ بھی وفد کے ہمراہ تھا۔
علامہ حسن ظفر نقوی نے ہزاروں افراد کی موجودگی میں خطاب کرتے ہوئے امت کو اسلامی وحدت کا پیغام دیا اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پوری امت مسلمہ کو اس عظیم کاز کے لئے یکجا اور متحد ہونے کی تاکید کی۔
اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ حافظ نعیم الرحمن نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔
قابل ذکر ہے کہ شہر کراچی میں منعقدہ غزہ میلین مارچ میں عوام کی شرکت توقع سے زیادہ تھی جس میں گلسطین سے آئے ہوئے ایک وفد نے خصوصی شرکت کی۔