برازیل کے صدرلولا ڈا سلوا نے اپنے ایکس پیج پر مزید لکھا ہے کہ انھوں نے پہلی بار اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیمی رئیسی سے ملاقات کی ہے جن کا ملک 2024 میں برکس میں شامل ہوجائے گا۔
دا سلوا نے جمعرات کو جنوبی افریقہ کے اقتصادی دارالحکومت جوہانسبرگ میں برکس رہنماؤں کے اجلاس میں مزید کہا: برکس گروپ امن اور کثیرالجہتی پر مبنی عالمی نظام کی تشکیل کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
برازیل کی نیوز ایجنسی ایل یو ایس اے نے تصدیق کی ہے کہ بولسونارو کے سینکڑوں حامیوں نے نیشنل کانگریس کی عمارت پر دھاوا بول دیا اور لوئس ایناسیو لولا دا سیلوا کو صدارت سے ہٹانے کے لیے فوج سے مداخلت کا مطالبہ کیا۔