وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا جب ایران کی ناکہ بندی کی گئی تو امام خمینی نے اس وقت کہا تھا کہ اب امریکا کو یقین ہو گیا ہے کہ ہم اس کے ماتحت رہنے والے نہیں ہیں۔ اب ہم آزاد ہو گئے تو انہوں نے ترقی کی ہے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ جس کی وجہ سے دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے، دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
مذمتی بیان میں حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ اللہ کے حضور پیش ہوکر سر بسجود ہونے والے نمازیوں کو شہید کرنا دہشت گردوں کا ظالمانہ فعل اور فساکیت ہے، جس کی جتنی مذمت کریں کم ہے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کے دیباچے میں شامل قرار داد مقاصد قرآن و حدیث کے مطابق قانون سازی پر زوردیتی ہے۔کسی فرقے یا مسلک کی سوچ کے مطابق نہیں۔