شہر کنگان میں مدرسہ علمیہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت کی مناسبت سے جشن کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس میں شہر کنگان کے امام جمعہ و الجماعت حجت الاسلام والمسلمین محمود محمودی نے شرکت کی۔
بچوں کی تعلیم ماؤں کے عظیم فرائض میں سے ایک ہے، آپ نے اپنی بچیوں کی ایسی تربیت کی جنہوں نے اس قدر قیمتی اور عظیم راستے کا انتخاب کیا، یہ علوم دین حاصل کرنے اور اہل بیت (ع) کی تعلیمات کو معاشرے میں پھیلانے کو کشش کر رہی ہیں ۔
ام الائمہ حضرت فاطمہ زہراؑ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایران کلچرہاؤس، نئی دہلی میں ایک انٹر نیشنل کانفرنس بعنوان ’حضرت فاطمہ زہرا س خاندانی اقدار اورمعاشرے کے لئے رول ماڈل‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہندوستان اورایران کی اسکالرس ومعلمات نے دختر رسول ص کی حیات طیبہ پرپُر مغز خطاب کیا۔
حضرت فاطمہ زہراس نےمختصرزندگی میں بیٹی، زوجہ اور ماں تینوں صورتوں میں اپنا کردار اس طرح ادا کیا کہ تاریخ کی تمام خواتین کے لئے نمونہ عمل بن گئی۔ ساتھ ہی اپنی انفرادی، معاشرتی اور سیاسی زندگی میں حجاب وعفت کی حفاطت کے ساتھ آپ نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔