دہلی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے بی اے پولیٹیکل سائنس کورس سے شاعر ملت اور ’سارے جہاں سے اچھا‘ نظم کے خالق محمد اقبال پر مبنی ایک باب کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس قرارداد کو کونسل کی جانب سے منظور کر لیا گیا ہے اور ایگزیکٹو کونسل اس پر حتمی فیصلہ کرے گی۔