لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس آپریشن میں روس کی طاقتور شرکت ہر کسی پر ثابت کرتی ہے کہ روس شام کو ترک نہیں کر سکتا اور شام کے بحران کے حل میں اپنے کردار سے دستبردار نہیں ہو سکتا۔
اس کارروائی میں صوبہ ادلب میں دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں، ہتھیاروں اور گولہ بارود کے گوداموں اور ان دہشت گردوں کے ڈرون ٹھکانوں پر بمباری کی گئی اور ان اڈوں، اسلحے اور ڈرون کو تباہ کر دیا گیا اور درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔