صیہونیوں کی گولی سے ایک اور فلسطینی نوجوان کی شہادت
قابل ذکر ہے کہ اس سال کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 35 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 20 جنین کے شہری تھے۔
شیئرینگ :
فلسطینی وزارت صحت نے آج (پیر) الخلیل میں نسیم نایف ابو فوده نامی 26 سالہ نوجوان کی شہادت کا اعلان کیا، جسے صہیونی فوجیوں نے سر میں گولی ماری تھی۔
اسپتال کے ذرائع نے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت کے فوجیوں نے حضرت ابراہیم کے مزار کے جنوب میں واقع "160" چوکی پرنسیم نایف ابو فوده کی گاڑی کو گولی مار دی۔ اس فائرنگ میں ایک گولی اس نوجوان کے سر میں لگی۔ اس کے بعد اس نوجوان کو اس شہر کے العہلی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ شہید ہوگیا۔
قابل ذکر ہے کہ اس سال کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 35 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 20 جنین کے شہری تھے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...