پاکستان کے صدر عارف علوی نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کو خوش آیند قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ریاض امت مسلمہ کو درپیش مسائل بالخصوص مسئلہ فلسطین کے حل میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
صدر علوی نے اس ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ ایران ہمارا برادر اور پڑوسی ہے اور پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو کہ تاریخ، ثقافت اور مذہب میں جڑے ہوئے ہیں۔
ایرانی سفیر امیری مقدم نے پاکستانی صدر کو صدر رئیسی کا تہنیتی پیغام پہنچایا اور اور کہا کہ ہمسایہ اور مسلمان ممالک مخصوصا پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا قیام ایران کی خارجہ پالیسی میں ترجیحی بنیادوں پر شامل ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امن اور مفاہمت کے قیام کے لیے ہر ایک کو اپنے خیالات پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور اس کی واضح مثال ایران اور سعودی عرب کے درمیان اہم اور عظیم امن ہے جس نے دونوں ممالک کو مثالی ہدف تک پہنچایا۔