انہوں نے کہا کہ دشمن کے ساتھ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔ جو لوگ اس جنگ کو ختم ہونے کا گمان کرتے ہیں وہ غلطی کررہے ہیں۔ ہمیں عید مقاومت کو زندہ رکھنا چاہئے تاکہ ہماری نئی نسل کو اپنے اسلاف کی قربانیوں کا پتہ چلے کہ یہ آزادی آسانی سے نہیں ملی ہے۔
ناصر کنعانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ امریکہ نے صدر رئیسی کے دورہ شام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکہ اپنی پالیسیوں کی ناکامی کی وجہ سے حواس باختہ ہوگیا ہے۔
شام کے دورے کے موقع انہوں نے دمشق میں حضرت زینب علیہا السلام کے روضے پر حاضری دی۔ اس موقع پر عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ 2011 میں شام کے خلاف علاقائی اور عالمی طاقتوں کی حمایت کے تحت جنگ شروع کی گئی۔
فلسطینی "معطی" کے انٹیلی جنس مرکز نے اعلان کیا ہے کہ ان میں سے سات واقعات شوٹنگ آپریشنز، دھماکہ خیز پیکج کا دھماکہ، قابضین پر مولوتوف کاک ٹیل پھینکنے، صیہونیوں کے ساتھ جھڑپوں کے تھے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...