رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای بعنوان ایک مفکر و مصلح
انقلاب اسلامی ایران کے اہم ستون کی حیثیت سے ہر قسم کی مشکلات کامقابلہ کیا،معاشرے میں آگاہی اور اسلامی بیداری کے ساتھ عملی طور پر سختیاں برداشت کیں۔
شیئرینگ :
دنیا کے مفکرین،ماہرین اور صاحب فکر ونظر اور دانشوروں کے افکار ونظریات کسی خاص قوم یا ملک تک محدود نہیں بلکہ اگر انسانی مسائل کاحل اس نظری میں موجود ہ تو یہ انسانیت کاسرمایہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قدیم زمانے سے آج تک فلسفی،تعلیمی،سیاسی،اقتصادی، تعلیمی وتربربیتی اور فکری نظریات سے بشریت استفادہ کرتی آئی ہے۔ جس کی واضح مثال ان مفکرین کی کتابوں ونظریات مختلف زبانوں میں ترجمہ اور ان پر تحقیقی اداروں میں ریسرچ ہے۔ جس کے ذریعے ان کے تجربات سے استفادہ کیا جاتا ہے۔
اسلامی مفکرین چاہیے وہ کسی بھی ملک،مسلک یاخطے سے تعلق ہوں،ان کے افکار بھی پوری امت کا سرمایہ ہے،جن پر مسلم مفکرین واہل قلم کوتوجہ دینا چاہیے۔
عالم اسلام کی بلند پایہ شخصیات ومصلحین جیسے سید جمال افگانی، سید ابولاعلی مودودی،سید قطب،سید حسن البنا ،محمد عبدہ ،امام خمینی ، استاد مطہری، سید باقرالصدر سمیت سینکڑوں ایسے اسلامی شخصیات عالم اسلام کے گوشہ وکنار میں وجو میں آئیں جن کے افکار سے ہر طبقہ فکر مستفید ہورہے ہیں۔
انہی اہم شخصیات میں سے ایک اہم شخصیت آیت اللہ خامنہ ای ہیں۔ جنہوں نے ا پنی جوانی کے آغاز سے ہی عالم اسلام کی تحریکوں اور اسلامی مفکرین کابغور مطالعہ کیا۔ خصوصا مصر کی اور برصغیر کی اسلامی تحریکوں اور استعمار کے خلاف جدوجہد اور قائدین سے آپ کو خصوصی دلچسپی تھی۔ یہی وجہ آپ نے برصغیر کی آزادی میں مسلمانوں کے کردار اور اقبال بلند ستارہ مشرق جیسے افکارکافارسی میں پیش کرکے مسلمانوں میں بیداری کی کوشش کی۔
مصر کے معروف مفکر سید قطب کی کتابوں کا بھی آپ نے فارسی ن ترجمہ کیا۔یہ آپ کی وسیع النظری،آفاقی سوچ اور انتہایئی گہری نظر کی علامت ہے۔کہ زبان ومسلک ونظریہ کے اختلاف کو حقیقیت تک پہنچنے میں رکاوٹ نہیں سمجھتے۔اور علمی تبادلہ اور مسلم مفکرین کے افکار سے بلاتعصب اسلامی معاشرہ کے لیے استفادہ کو آپ ضروری سمجھتے ہیں۔
انقلاب اسلامی ایران کے اہم ستون کی حیثیت سے ہر قسم کی مشکلات کامقابلہ کیا،معاشرے میں آگاہی اور اسلامی بیداری کے ساتھ عملی طور پر سختیاں برداشت کیں۔ اور انقلاب کی کامیابی کے بعد وزارت دفاع،صدر مملکت جیسے عہدوں سے ہوتے ہوئے رہبریت کا منصب سنبھالا۔ اور اس کے بعد سے ملک کی رہنمائی کے حوالے سے اپنا بھرپور ادا کر رہےہیں۔
ایک فقیہ،مفکر،صاحب نظر شخصیت ہونے کے لحاظ سے مختلف میدانوں میں آپ کے نظریات،تجزئیے اور موقف انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ جس پر اہل علم ودانش کو توجہ دینا چاہیے۔
رہبر انقلاب کے نظریات اسلامی معاشرہ اور امت مسلمہ کی سربلندی،ترقی وپیشرفت اور مسائل کے حل کے لئے انتہائی راہ گشا ہیں۔